سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی آج جمعرات کو منائی جا رہی ہے۔
مرکزی تقریب لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش میں ہوگی جس میں قرآن خوانی ہوگی۔
تقریب میں مقامی قیادت شرکت کرے گی اور ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کارناموں پر روشنی ڈالے گی۔
سندھ حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔











