بدھ,  15 جنوری 2025ء
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بلند حوصلے دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں ،چیئرمین پی سی بی

کاکول (روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کاکول ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرتربیت قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سےوزیرداخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول کا دورہ کیا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی ٹریننگ کا جائزہ لیا  ، پاکستان آرمی کا بہترین سہولیات اور ٹریننگ مہیا کرنے پر شکر گزار ہوں ،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بلند حوصلے دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔

مزید خبریں