جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
 آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی کی تعیناتی کھٹائی میں پڑگئی،پنجاب کا انکار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے انکار کردیا۔

علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے علی ناصر رضوی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی اکبر ناصر خان نے چارج چھوڑ دیا لیکن نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اب تک چارج نہیں لیا۔سابق آئی جی اکبر ناصر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد تین دن سے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ خالی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی جی پنجاب کی راولپنڈی آمد، سیف سٹی اور خدمت مرکز کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے سینئرڈی آئی جیز نے جونیئر افسر کے آئی جی بننے کے نوٹیفکیشن کے بعد چھٹی کی درخواست دے دی۔ڈی آئی جیز ملک اویس، حسن رضاخان اور شعیب جانباز نئے نامزد آئی جی علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، معاملے کو حل کرلیں گے۔

مزید خبریں