چیف جسٹس پاکستان کو وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کرنا چاہیے تھی، لطیف کھوسہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ٹی آئی کے رہنما و وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کو وزیرِ اعظم سے ملاقات نہیں کرنا چاہیے تھی۔

لاہور ہائی کورٹ بار میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ 6 ججز انصاف مانگ رہے ہیں، جس کی ریٹائرڈ جج کو ذمے داری دے دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں ہونے دیں گے، تصدق حسین جیلانی نے نواز شریف کی نا اہلی کو ختم کیا تھا۔

مزیدپڑھیں:پی این سی اے میں 6مارچ کو میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائیگا

اسی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی قوم کی نذر کرنی ہو گا، چادر اور چار دیواری کا تقدس اب باقی نہیں بچا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں اب ووٹ اور عوام کی کوئی وقعت نہیں رہی، اب موقع ہے کہ ناصرف وکلاء بلکہ تمام عوام ایک ہو جائیں۔

مزید خبریں