جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
چین میں نہر کا رنگ اچانک نیلا ہوگیا، وجہ سامنے نہ آسکی

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز)چین میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں دریائی نہر کا رنگ اچانک نیلا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک نہر نے مقامی افراد میں اس وقت تجسس پیدا کر دیا جب اس کا رنگ اچانک سے چمکدار نیلے رنگ میں تبدیل ہو گیا۔

فوٹیج میں متحرک پانی دیکھا جاسکتا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ اسے کسی کیمیکل کی مدد سے رنگ دیا گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں جہاں پانی کا بہاؤ تیز تھا، وہاں پانی کا رنگ تھوڑا ماند پڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی

مقامی افراد نے خدشات کا اظہار کیا جس میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا ایک قریبی پیٹرول اسٹیشن کی وجہ سے ہو سکتا ہے جو کیمیائی فضلے کو پانی میں ڈال رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج شیئر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ کہ فوٹیج اصلی ہے نہ کہ اسپیشل افیکٹس۔ صارف نے مزید کہا کہ میں نے ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

صارف تھوڑی دیر بعد جب جائے وقوعہ پر واپس گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ پانی اپنے معمول کے رنگ پر واپس آ چکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے چین کے ایکولوجیکل انوائرمنٹ بیورو نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید خبریں