هفته,  20  ستمبر 2025ء
غزہ میں اسلامی جہاد کے کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا، اسرائیلی فوج

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں الاقصی ہسپتال کے صحن میں مسلح اسلامی جہاد گروپ کے زیرِ انتظام کمانڈ سینٹر پر فضائی حملہ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہاکہ کمانڈ سینٹر اور دہشت گردوں کو درست طور پر نشانہ بنایا گیا جس کا مقصد ہسپتال کے علاقے میں غیر ملوث شہریوں کو کم از کم نقصان پہنچانا تھا۔ الاقصی ہسپتال کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس کا کام کاج متثر نہیں ہوا۔

مزیدپڑھیں:مسیحی برادری کو پُرامن ایسٹر کی مبارکباد، وزیراعظم شہباز شریف

اسرائیل کہتا ہے کہ حماس اور دیگر مزاحمت کار گروپ غزہ کے ہسپتالوں کو فوجی مراکز کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اس دعوے کی حمایت میں ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں۔ حماس اور طبی عملہ اس کی تردید کرتا ہے۔
٭٭٭

مزید خبریں