هفته,  23 نومبر 2024ء
پتنگ بازی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر پنجاب پولیس کا اہلکار معطل

فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز) فیصل آباد میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو پابندی کے باوجود ایک وائرل ویڈیو میں پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھا جانے پر معطل کر دیا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو چھت پر پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسروں کو اس کے قریب کھڑا دیکھا جا سکتا ہے اور کوئی بھی اسے قانون کی خلاف ورزی کرنے سے نہیں روک رہا۔

فیصل آباد کے سی پی او نے بتایا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کچھ دن پرانی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست پولیس ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے یہ احکامات فیصل آباد میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کی پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے کے بعد جاری کیے تھے۔

مزید خبریں