مراد سعید سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں یا نہیں ؟ ایپلٹ ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اپیلیٹ ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تمام 8 اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ تصدیق اور تائید کنندہ کے دستخط اصلی ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانے کی رقم جمع کی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مفرور کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے، مفرور ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد نہیں ہو سکتے، مراد سعید نے اپنے اثاثے بھی ظاہر کئے، ان کے کاغذات پاور آف اٹارنی کے ذریعے جمع ہوئے جو درست ہیں۔

مزید پڑھیں: گیارہ پی ٹی آئی عہدیدار عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

خیال رہے کہ گزشتہ روزپشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں مراد سعید ، اعظم سواتی  ،فیصل جاوید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے یم اپریل تک جواب طلب کیا ہے۔

مزید خبریں