جمعه,  14 نومبر 2025ء
حافظ آباد،چوری شدہ بھینسیں برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کردی گئیں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو) محلہ گڑھی غوث میں گزشتہ رات ملک فیاض احمد کی حویلی سے چوری ہونے والی بھنیسیں چک چھٹہ نہر کے قریب ڈیرے سے برآمد، پولیس نے بھینس چوری کے ملزمان بھی گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات محلہ گڑھی غوث سے ملک فیاض احمد کی حویلی سے تالے توڑ کر بھینس چور بھینسیں چوری کر کے لے گئے۔

چوری ہونے والی بھینسیں چک چھٹہ نہر کے ساتھ ڈیرے سے برآمد، بھینسیں مالکان نے فون کر کے تھانہ سٹی پولیس(چوکی اے ڈویژن) کو اطلاع کی، چوکی پولس نے موقع پر جا کر مال برآمد کر لیا اور دو بھینس چوروں کو موقع پر گرفتار بھی کر لیا اور بھینسیں ملک فیاض احمد کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں