جمعه,  19 اپریل 2024ء
قرض سے گھر نہیں چلتا ملک کیسے چلے گا؟ اذکاء حمید چوہدری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)این اے 48 کی امیدوارتزئین اذکاء حمید چوہدری نےملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے جوقرض لیا گیا ہے وہ براہ راست عوام کو متاثر کرے گا پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی قرضے اور مہنگائی بڑھے گی اور پھر وہ سب عوام کی خون پسینے کی کمائی سے نکالا جائے گا ،کیونکہ ہماری جو بھی حکومتیں آئیں یا گئیں وہ سب عوام کو بہت امیر سمجھتے ہیں اور بس عوام کا فرض ہے کہ یہ بس ہمیں پیسہ دیتے رہیں اور وہ ان پیسوں سے عیاشی کریں ، اور بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومیں پھریں ،عوام کے پیسے سے بیرون ممالک گھومیں کریں،یہ قرضے لیے ہی اسی لیے جاتے ہیں کہ ان کی لگژری لائف مینٹین رہ سکے ۔


انہوں نے کہا کہ قرض سے گھر نہیں چلتا ملک کیسے چلے گا؟جتنا قرض ہم اب تک لے چکے ہیں اب تک وہ اگر واقعی لوگوں پرہسپتالوں ،سکولوں پر لگایا جاتا ،تو عوام کو اسکا ضرور فائدہ نظر بھی آتا، اس سے ہماری عوام میں بہتری آتی ،لیکن یہاں تو صرف1 فیصدا یلیٹ کلاس کو ہی اسکا فائدہ ہو گا ۔کیوںکہ جب سب اداروں کو پیسہ جائیگا تو اس میں ہر بندہ اپنا اپنا حصہ رکھتا ہے ۔اور اسکا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے، کیوں کہ ووٹ دیتے وقت عوام نے ہی ایسے لیڈرز منتخب کیےجو ایسے فیصلے کرتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ایکسپورٹ پر کام کرنا پڑے گا، انسٹیٹیوشنل معاملات کو ٹھیک کرنا پڑے گا
کیوںکہ انکی مِس مینجمنٹ کیوجہ سے ہی کوئی کام نہیں ہو پا رہا ،نہ لوگ بزنس کرپا رہے ہیں نہ کما پا رہے ہیں ،نوکریاں مل نہیں رہیںرہائش کے مسائل الگ ہیں ، لوگ بہت مشکل سے گزارہ کر رہے ہیں ،اور جو۱یجوکیشن تھوڑی بہت رہ گئی ہے وہ بھی لوگ فیسیں ادا نہیں کر پا رہے مانگ مانگ کر قرض لیکر گزارہ کر رہے ہیں۔


انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب جو بیرونی قرض آیا ہے اسکے ہمیں ایک کےچار دینا پڑیں گے، ہمیں سوچنا ہو گاکہ کس طرح مزید قرض لینے سے رکیں اورکیسے اپنے ریوینیو میں اضافہ کیا جائے اورکیسے مزید جنریٹ کیا جائے،تاکہ ہم موجودہ قر ض بھی اتار سکیں اور قرض اتارنے کیلئے بھی مزید قرض نہ لینا پڑے اس کیلئے،ہمیں کو ئی حکمت عملی تیار کرنا پڑے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News