ٹوبہ ٹیک سنگھ(روشن پاکستان نیوز)صوبہ پنجاب میں ہولناک قتل کی ایک واردات ہوئی ہے، جس میں گھر والوں کے سامنے ایک بھائی اپنی بہن کا گلا دبا کر اسے موت کی نیند سلا رہا ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا، بہن کا گلا دبا کر قتل کرنے کی ہولناک ویڈیو نجی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 22 سالہ ماریہ کو بھائی اور باپ نے گلہ دبا کر قتل کیا، ماریہ کو 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شپ میں قتل کیا گیا، لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لاش کی خاموشی سے تدفین بھی کر دی گئی۔
مزیدپڑوزیرِ اعظم شہبازشریف کی چینی سفارتخانے آمد، باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت
دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ملزم کو بہن کا گلا دباتے دیکھا جا سکتا ہے، باپ سمیت گھر والے آرام سے بیٹھے دیکھتے رہے، بیٹی کے قتل کے بعد باپ نے ملزم بیٹے کو پانی کا گلاس بھی دیا۔
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق کل لڑکی کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، ویڈیو کی بھی فرانزک کرانی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کے وقت گھر میں 4 لوگ موجود تھے، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں لڑکی کے باپ اور بیٹے کو نامزد کیا گیا، جب کہ فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون لڑکی کی بھابھی ہے۔