ودھ دینے والی گائیں پہلی مرتبہ برڈ فلو کا شکار ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ زراعت نے پیر 25 مارچ کو تین ریاستوں ٹیکساس، کنساس اور نیو میکسیکو میں ڈیری بھینسوں میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق کی۔
برطانوی اخبار کے مطابق ریاست کنساس اور ٹیکساس میں گائے سے حاصل کیے گئے دودھ کا ٹیسٹ کیا گیا اور رپورٹ میں برڈ فلو کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ مویشیوں میں برڈ فلو پایا گیا ہے تاہم امریکی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں دودھ کی کمرشل سپلائی محفوظ ہے۔
امریکی محکمہ زراعت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مرحلے پر دودھ کی فراہمی کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں ہیں اور موجودہ صورتحال سے صارفین کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ جانوروں میں بھوک اور دودھ کی کمی برڈ فلو کی علامات کے طور پر دیکھی گئی جس کے بعد بیمار جانوروں کا دودھ تلف کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ برڈ فلو دنیا بھر میں عام طور پر پرندوں اور مرغیوں میں پایا جاتا ہے۔