منگل,  16  ستمبر 2025ء
بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے، بیرسٹر سیف

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ بنی گالہ میں سابق خاتون اول کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہے، انھیں کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کی شکایات آ رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بنی گالہ کا انتظام خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بشری بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بہت بڑی ذمہ داری دیدی

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کے قیمتی تحائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلیٰ کی منصب پر فائز ہو گئیں۔

مزید خبریں