اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز)ملک بھر میں ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کے لیےسب سے زیادہ مجموعی ٹیکس دہندگان کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔
سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے افراد، کمپنیوں اور برآمد کنندگان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف تقریباً 59 افراد کو ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈ دیں گے۔
اس حوالے سے ایک فہرست بھی جاری کی گئی ہے جس میں افراد، اے او پیز اور کمپنیوں میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنے والے 11 افراد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ اس فہرست میں وہ 11 ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں جو تمام ٹیکسز میں سب سے زیادہ ادائیگی کرتے ہیں۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے 2 نئے ٹیکس دہندگان ہیں، 3 چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے ٹیکس دہندگان کو بھی ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔