هفته,  23 نومبر 2024ء
ہماری حکومت نہ ہٹائی جاتی تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، نواز شریف کا دعویٰ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک دو سال مشکل ہی کیوں نہ ہو، سکون کا وقت ضرور آئے گا۔

(ن) لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سب مل کر پاکستان کو اس کی جگہ پر لائیں گے، ہماری حکومت نہ ہٹائی جاتی تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کو بھی گالی دی گئی، (ن) لیگ کو اب اپنی سیاسی وراثت ملنی ہے، ایک دو سال مشکل ہی کیوں نہ ہو، ریلیف کا وقت ضرور آئے گا، سب بشمول سیاستدان، انتظامیہ اور پولیس۔ ہم نے مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا وزیراعلیٰ آپ کے ساتھ ہے، صوبے اور ملک کے لیے مل کر کام کریں۔

اس موقع پر نواز شریف نے ڈور لگنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تار لگنے کا واقعہ دردناک ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں