اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
مریم نواز نے عظمیٰ کاردار اور ملک وحید کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

لاہور (روشن پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عظمیٰ کاردار اور ملک وحید پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عظمی کاردار کے زیورات چوری کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ماڈل ٹاؤن کلب کی خواتین ملازمین پر پولیس تشدد کے باعث عظمی کاردار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب انسپکٹر سے معافی منگوانے پر لیگی ایم پی اے ملک وحید کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ اور دونوں ایم پی ایز کو ایک ہفتہ کے اندر اپنے معاملات کی وضاحت دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر دونوں اراکین اسمبلی قیادت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں