اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے بشام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی میں چینی انجینئرز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیاجو داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا کہ حملے میں نہ صرف معصوم چینی شہریوں کونشانہ بنایاگیا۔
انہوں نے کہاکہ حملے کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط رشتے کو کمزور کرنا ہے، ہم اس طرح کی گھنائونی کارروائیوں کے خلاف متحد ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بہت بڑی ذمہ داری دیدی
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سرگرمیوں شروع کردیں ،میں ان سرگرمیوں پرامدادی اداروں کی بھی مشکور ہیں ۔
سحرکامران کا کہنا تھا کہ ہم اپنے چینی دوستوں اور تمام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کویقینی بنائینگے۔
پی پی رہنماء نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی اٹوٹ ہے اور امن و ترقی کے دشمن اسے نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھ اکہ ہم ان چیلنجوں پر قابو پانے اور ایک محفوظ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے ہاتھ ملا کر کام کریں گے۔











