اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔
صدر مملکت نے جانبحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
مزید پڑھیں: چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق











