اسلام آباد (راجہ اسرارحسین)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے علاقہ کورال تھانہ کی حدود میں مہنگی ترین ہاؤسنگ سوسائٹی گلبرگ گرین میں وراثتی پلاٹ دھوکہ دہی سے فروخت کر کے بھتیجوں نے پھوپھی کا حصہ بھی ہڑپ کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کرکے ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار خاتون غزالہ نوید نے پولیس کو بتایاکہ انکے بھائی طارق سندھو کی وفات 2019میں ہوئی اور انکی اولاد نہ ہونے کے باعث انکی جائیداد بیوہ ،بہن اور دیگر بھتیجوں میں تقسیم ہونا تھی ۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت لانے کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئےگئے
انہوں نے بتایاکہ ان کے بھائی گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 100/216کا ایک قیمتی پلاٹ تھا جس کو غزالہ نوید کی بیوہ بھابھی نفیسہ طارق،بھتیجوں فیضان ،حامد اور سمیرا نے دھوکہ دہی سے فروخت کر دیا ہے،اور سائلہ کو حصہ نہ دیا ہے،اس پر سائلہ کو حق دلایا جائے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ایک مرکزی ملزم کو گرفتاربھی کرلیا۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان تمام شریک ملزموں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید بھی تحقیقا ت میں مصروف ہے۔