هفته,  23 نومبر 2024ء
حکومت کی تمام توجہ معاشی مسائل حل کرنے پر ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام توجہ معاشی مسائل حل کرنے پر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہم معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر پوری تندہی سے کابند ہیں،

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر کی تنظیم نو کی جارہی ہے، ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جو دے سکتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف روزانہ کی بنیادوں پر معیشت پر اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے، ٹیکس کابوجھ وہ اٹھائے گا جس میں بوجھ اٹھانےکی طاقت ہو، ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمارا ایک ہدف دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہے، وزیراعظم بارہا کہہ چکے ہیں کہ پہلے بھی امن قائم کیا تھا، اب بھی کریں گے، ہمیں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پورا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر حملے میں ہلاک دہشت گرد کریم جان لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا، گوادر پورٹ پر حملہ معیشت پر حملے کے مترادف تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی خبریں ہیں، تحریک انصاف قومی جماعت ہے، رویہ چھوٹے بچوں والا ہے۔ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔انشاءاللہ پہلے بھی امن قائم کیا تھا اور اب بھی امن قائم ہوگا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں سیکورٹی فورسز، آرمڈ فورسز اور پولیس پر مکمل اعتماد ہے،شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر جان کے نذرانے پیش کئے،گوادر پورٹ اتھارٹی پر پچھلے دنوں حملہ کیا گیا، اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی،کریم جان نامی دہشت گرد گوادر پورٹ اتھارٹی کے حملے میں ملوث تھا، وہ ہلاک ہوا، یہ بڑی تشویشناک بات ہے کہ جب کریم جان کی میت ورثاءکے حوالے کی گئی تو 2022ءاگست سے اسے مسنگ پرسن ڈیکلیئر کیا جا رہا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ بی ایل اے کا دہشت گرد گوادر پورٹ اتھارٹی کے حملے میں ملوث تھا، اس کے حوالے سے دو سال سے یہ مہم چلائی جا رہی تھی کہ یہ مسنگ پرسن میں شامل ہیں یہ انتہائی حساس معاملات ہیں، گوادر ہمارا تجارتی مرکز ہے، سی پیک کا حصہ ہے، اس پر حملہ ہماری معیشت پر حملہ ہے، 2022ءسے اس دہشت گرد کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، ملک میں امن قائم کرنے کے لئے حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،وزیراعظم شہبازشریف

عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ تحریک انصاف اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، گوہر خان الگ بات کرتے ہیں، شیر افضل خان الگ بات کرتے ہیں، ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں، پی ٹی آئی ایک قومی جماعت ہے لیکن رویہ ایسا ہے جیسے چھوٹے بچے آپس میں لڑ رہے ہوں، پی ٹی آئی کے رہنما اندرونی سیاست کو چھوڑ کر کے میثاق معیشت کے لئے اپنا کردار ادا کریں،آپ کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں کبھی یورپی یونین سے الیکشن کی تحقیقات کا کہہ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگر آپ کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن یا الیکشن ٹربیونلز میں جائیں،آپ کبھی لابنگ فرمز ہائر کرتے ہیں، آپ کو ڈونلڈ لو نے سرٹیفائیڈ جھوٹا قرار دیا، آپ قومی دھارے میں آئیں اور یہاں پر سیاست کریں، ہمیں قومی دھارے میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں