اسلام آباد(نیوز ڈیسک)’’ کپتان چپل ‘‘بنانے والے نور دین الیاس کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں بیوروکریٹس، ڈاکٹرز اور پروفیسرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،وزیراعظم شہبازشریف
وہیں چپل سازی کے کاروبار سے وابستہ نوردین الیاس کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ نوردین الیاس کپتان چپل بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔نوردین چاچا نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو کپتان چپل کا تحفہ بھی دیا تھا۔ نوردین چاچا نے قیدی نمبر 804 کے نام سے بھی چپل بنائی ہے۔











