هفته,  23 نومبر 2024ء
دنیا تسلیم کر رہی ہے ہائیڈرو نیوکلیئر انرجی محفوظ ترین توانائی کا ذریعہ ہے، اسحاق ڈار

لندن(صبیح زونیر)زیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز اجلاس میں جوہر توانائی سے متعلق اہم نکتہ اٹھا دیا۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا تسلیم کر رہی ہے ہائیڈرو نیوکلیئر انرجی محفوظ ترین توانائی کا ذریعہ ہے۔

اسحاق ڈار نے برسلز میں نیو کلیئر سمٹ میں شرکت کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہائیڈرو نیوکلیئر ذریعے سے آلودگی کے بغیر توانائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برسلز میں جوہری توانائی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں جوہری توانائی سے متعلق اہم نکتہ اٹھایا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ نیوکلیئر اور ہائیڈرو انرجی محفوظ توانائی کے حصول کا ذریعہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤقف کی کئی عالمی رہنماؤں نے تائید کی، عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں سے متعلق تعاون کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ جوہری توانائی کے محفوظ استعمال سے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب،نوٹیفیکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ سے برسلز میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برسلز میں ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمٹ کے دوران متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے بھی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چین ہمارا بہترین دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، بیرون ملک پاکستانی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کےلیے کام کریں۔

مزید خبریں