گوجرانوالہ(دلشاد علی) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے سابق ایم پی اے پیر غلام فرید کی خصوصی ملاقات ۔
پیر غلام فرید نے عام انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی،میاں شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ اور محترمہ مریم نواز کے وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
انہوں نے شازیہ فرید کو خواتین کی مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب کرانے پر بھی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
پیر غلام فرید نے میاں نواز شریف کو گوجرانوالہ کے سیاسی حالات اور کارکنوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہء خیال کیا ۔
اس موقع پر قائد مسلم لیگ( ن )میاں نواز شریف نے پیر غلام فرید کی پارٹی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ پیر غلام فرید کی 40 سالہ رفاقت اور پارٹی کے ساتھ وابستگی لائق تحسین ہے اور وہ مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں