لندن(صبیح زونیر)برطانیہ کے 400 سے زائد امام اور اسکالرز نے انتہاپسندی سے متعلق حکومتی تعریف مسترد کر دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے مشترکہ بیان میں ان آئمہ کرام اور اسکالرز کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کی تعریف غلط اور علمی طور پر بے بنیاد اور قدامت پسند سیاسی تشدد کی بنیاد پر انحصار کرتی ہے۔
آئمہ کرام اور اسکالرز کا مزید کہنا تھا کہ نئی تعریف متعارف کرنے والے منسٹر مائیکل گوو اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی تاریخ رکھتے ہیں۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ مائیکل گوو کے اسرائیل نواز لابیوں کے ساتھ روابط بھی ہیں۔
آئمہ کرام اور اسکالرز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ برطانیہ کو کرپشن اور ناانصافی سے پاک کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔