تحریر:سید شہریار احمد
سینیئر تجزیہ کار اور نیوز اینکر سید شہریار ایڈوکیٹ کی طرف سے معروف میڈیا پرسنز، شعراء، مختلف مذاہب کے ممتاز افراد کے لیے افطاری کا اہتمام کیا گیا
یہ افطاری ایک بین المذاہب ہم اہنگی کا منہ بولتا ثبوت تھی کہ مسلمان ہر مذہب کے پیروکار کو عزت ،ازادی اور اظہار بیان کا حق دیتا ہے
شرکا میں سناتن دھرم کے چیئرمین پنڈت راکیش، مسیح برادری کے پاسٹر جناب حشمت فرانز معراج، ہندو دھرم کے جہانگیر ساگر جنہوں نے وائلن کی دھن پر نعتیں سنا کر اس محفل کو لوٹ لیا نے بھی شرکت کی
شہریار نے تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیرون شہر سے شرکت فرما کر اس مقدس فریضے کو پروار تقریب میں تبدیل کر دیا
جو احباب دوسرے شہروں سے تشریف لائے اور تقریب افطار میں شریک ہوئے۔ ان میں گجرات کے معروف صنعتکار جناب زالفقار حیدر صاحب جن کی گجرات اور انگلینڈ میں فیکٹریاں ہیں اور جو ملکی معیشت میں بڑا حصہ ڈالتے ہیں نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی
چکوال کی معروف سماجی اور ادبی شخصیت ڈاکٹر ملک کاشف اعوان جو دو عدد کتابوں کے مصنف ہیں اور دو کتابیں زیر طبع ہیں اور جو کمال کے شاعر اور نثرنگار ہیں بھی شامل ہوئے
ان کے علاوہ اسلام اباد، واہ اور دور دراز سے تشریف لانے والے احباب میں افسر ملک صاحب جو کہ خوشگلو، خوش اخلاق اور خوش لباسی میں اپنی مثال اپ ہیں نے محفل کو اپنی گفتگو اور نعتوں سے چار چاند لگا دیے
اور سب سے بڑھ کر معروف تجزیہ کار، صاحب طرز مقرر، عالم دین، روز گروپ اف نیوز پیپرز کے بیورو چیف جناب خادم حسین مانڈلہ صاحب، جنہوں نے دوران محفل اپنی دینی اور علمی معلومات سے شرکاء کی روحانی نشونما کی اور دوران نماز امامت اپنی خوبصورت اواز میں تلاوت کلام پاک سے سماں باندھ دیا
شیخ شفیق صاحب کا تذکرہ نہ کرنا نہایت زیادتی ہوگی جو عمر بھر مختلف ٹی وی چینلز میں اپنی مختلف ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اج کل روز ٹی وی کے مارکیٹنگ جی ایم کی حیثیت سے براجمان ہیں اور جن کی علمی گفتگو سے حاضرین کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا
پنجاب ہیومن ارگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل میاں محمد طارق نے اپنے ادارے کے حوالے سے اور گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کے بارے میں قیمتی معلومات سے اگاہ کیا
سب سے بڑھ کر جناب ذوالفقار بیگ صاحب جو کہ گزشتہ 26 سالوں سے روزنامہ ایکسپریس میں صحافت کے پیشے سے منسلک ہیں اور اپنے شعبے میں ان گنت ایوارڈ اور ایپریسییشن سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہیں اور جو سپورٹس رپورٹرز ہیں بین الاقوامی طور پر مانے جاتے ہیں نے اپنی سیر حاصل گفتگو سے محفل میں جان ڈالے رکھی
ان کے علاوہ اختر رسول صاحب جو انگلینڈ سے تعلیم یافتہ اور نہایت نفیس اور اعلی ظرف انسان ہیں اج کل ڈائریکٹر ڈی ایچ اے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ بھی موجود تھے
شاداب اکبر جو بہترین تعلیمی ادارے میں علم حاصل کر رہے ہیں اور ان کی والدہ امریکہ میں پلاسٹک سرجری کے شعبے کی سربراہ ہیں اور معروف ڈاکٹر جبکہ والد جم سٹون کا بزنس کرتے ہیں
عباس کاظمی سینئر وکیل سپریم کورٹ نے اپنی گفتگو سے علم کے موتی بکھیرے
سید شہریار کا کہنا تھا کہ افطاری کا اہتمام کرنا تو کوئی بڑی بات نہیں
بڑی بات تو یہ ہے کہ مہمان اتنی دور سے تشریف لا کر میزبان کی عزت میں اضافہ کرتے ہیں جن کا میں تہ دل سے مشکور ہوں۔