کالعدم ٹی ٹی پی نے اسلام آباد کی خاتون سے ایک ارب روپے بھتہ طلب کرلیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو فون کرکے ایک ارب روپے بھتہ طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو فون کیا اور ان سے ایک ارب روپے بھتہ طلب کرلیا۔

گولڑہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا۔

مزیدپڑھیں:برطانیہ میں میوزیکل نائٹ پروگرامزاوورسیز پاکستانیز کی عدم دلچسپی کے باعث مکمل فلاپ

مقدمے کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے کال کرنے والوں نے دو نمبر استعمال کیے۔ پہلی کال کا تعلق افغانستان اور دوسری کا تعلق ایران سے تھا۔

کال کرنے والوں نے خاتون اور ان کی بیٹی کے گھر کی تصاویر بھی بھیجیں۔

مزید خبریں