گوجرانوالہ(دلشادعلی) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب چائلڈ پروٹیکشن پنجاب تحفظ اطفال گوجرانوالہ اور محکمہ لیبر ویلفیئر پنجاب گوجرانوالہ کی محکمانہ عدم توجہ و غفلت و لاپرواہی کی انتہا۔گھروں ‘کوٹھیوں اور دیگر عالیشان گھروں میں جبری مشقت کام کاج کیلئے چھوٹی ننھی معصوم بچیوں اور بچوں کی زندگیوں کو قید کروانے والے ظالم والدین کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے سخت قانون سازی کی اشد ضرورت ہے ۔
کم عمر بچوں اور بچیوں کیلئے جبری مشقت پر سخت پابندی لگائی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ذمہ دار سرکاری اداروں کی محکمانہ غفلت و لاپرواہی پر سخت نوٹس لیا جائے تاکہ معصوم بچے اور بچیاں ظلم و ستم جبر و تشدد پر جنسی محنت ‘مزدوری سے محفوظ رہ سکیں ۔
لہذا اس سلسلہ میں تمام متعلقہ سرکاری اداروں کو اپنا محکمانہ رول ادا کرنا چاہیے تاکہ معصوم بچوں اور بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے سے محفوظ رہ سکے ۔











