پیر,  25 نومبر 2024ء
ایف نائن پارک میں کم سن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کیپیٹل پولیس (آئی سی پی) نے ایف نائن پارک میں 12 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو کامیابی سے گرفتار کر لیا ہے۔

بدھ کے روز تعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت ساجد علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم کے خلاف سیکشن 376-PPC کے تحت ایف آئی آر نمبر 186 مارگلہ تھانے میں درج کی گئی ہے۔

اسلام آباد کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (آئی سی سی پی او) ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا۔

سینئر پولیس افسران نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف اس نوعیت کے جرائم قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

مزید خبریں