اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
متحدہ عرب امارات نےتمام مساجد کے عملے کے لیے انقلابی اعلان کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )متحدہ عرب امارات کے صدر نے تمام مساجد کے عملے کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ماہانہ الاؤنس دینے کا حکم دے دیا۔

صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے اعلان کردہ الاؤنس مساجد کے اماموں اور مؤذن کی ماہانہ تنخواہ میں شامل کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور و اوقاف کے چیئرمین ڈاکٹر عمر ہبتور الداری نے کہا ہے کہ یہ اقدام صدر مملکت کی جانب سے مساجد کے آئمہ و موذن کے لیے تعریف کا اشارہ ہے جو کہ مسجدعبادت اور امن کا ماحو ل برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ وہ اعلیٰ ترین معیارات پر عمل پیرا ہیں۔

ڈاکٹر عمر ہبتور الداری نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا مساجد کے عملے کی حمایت، دیکھ بھال اور مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں