لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی راشن بیگ کی درخواست مسترد کر دی۔
راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر اور تقسیم سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی صوبے کے عوام کے لیے نگہبان رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کے راشن میں آٹے کے تھیلے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصویر پرنٹ کرنے پر کئی حلقوں کی جانب سے اعتراضات کیے جا رہے تھے۔