گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) فوکل پرسن خواجہ سرا نگاہیں حامد کی محنت رنگ لے آئی،درجنوں خواجہ سراں میں راشن تقسیم کروادیا ،پاکستان ریڈ کریسنٹ / ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)شبیر حسین بٹ نے ہلال احمرکے تعاون سے پاکستان ریڈ کریسنٹ برانچ گوجرانوالہ میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی میں 100افراد کو راشن اور عید کے تحائف تقسیم کیے ۔
ان تحائف کا مقصد آپ کی خوشیوں میں شامل ہونا اور مہنگائی کے اس دور میں آپ کا ہاتھ بٹانا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر بلال عنایت بٹ ، مینجنگ باڈی ممبران میاں ثاقب غفور ، وقار خان ، عقیل اسماعیل اور دیگر متعلقہ موجود تھے ۔
انہوں نے راشن بیگز کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی مدد کرنا سنت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اورمحکمہ ہلال احمر کے رضا کار فرائض سرانجام دینے والے نہ صرف اپنے حصے میں نیکیاں لکھوا رہے ہیں بلکہ ابتدائی طبی امداد، ہنگامی حالات میں لوگوں اور اداروں کی معاونت، بے شمار انسان دوست ذمہ داریاں ادا کرہے ہیں جس پر ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
مزید پڑھیں: رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی،کمشنر گوجرانوالہ
انہوں نے سیکرٹری ہلال احمر گوجرانوالہ بلال عنایت بٹ اور ان کی ٹیم کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ وہ جس محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل ستائش عمل ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں تا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی مدد کی جا سکے۔











