هفته,  23 نومبر 2024ء
نیشنل پریس کلب میں رمضان فیملی فیسٹیول شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نیشنل پریس کلب میں انیسویں رمضان فیملی فیسٹیول کےشیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی۔

فیسٹیول 28 سے 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ رمضان فیملی فیسٹول میں اس برس بھی پریس کلب ممبران نے بڑے پیمانے پر رجسٹریشن کرائی ہے، فیسٹول میں این پی سی ممبران، انکے اہل خانہ خصوصا بچوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

نیشنل پریس کلب ایگزیکٹو و گورننگ باڈی کا اجلاس گذشتہ روز نیشنل پریس کلب میں صدر این پی سی اظہر جتوئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

سیکرٹری پریس کلب نیئر علی نے فیسٹیول کے شیڈیول اور تیاریوں جبکہ فنانس سیکرٹری وقار عباسی نے فیسٹیول میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کے لیے افطار ڈنر کے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیسٹیول کا آغاز 28 مارچ ( 17 رمضان المبارک ) بروز جمعرات این پی سی راولپنڈی کیمپ آفس سے ہوگا جس میں بچوں کے درمیان مقابلہ حسن قرآت اور مقابلہ نعت کرایا جائے گا۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری کر دیا گیا

مقابلے میں شرکت کرنے والے بچوں کو نقد انعامات بھی دیے جائیں گے جبکہ مقابلے کے اختتام پر شرکا کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جائے گا ، اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق اس سلسلے کے دیگر تین پروگرامز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوں گے 29 مارچ( 18 رمضان المبارک ) کو فیسٹیول میں شرکت کرنے والے بچوں کے درمیان مقابلہ حسن قرآت منعقد ہوگا جبکہ 30مارچ ( 19 رمضان المبارک ) کو مقابلہ نعت رسول مقبول ﷺ منعقد کرایا جائے گا اور اختتام پر شرکا کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام ہوگا ، قرآت اور نعت کےمقابلوں میں شرکت کرنے والے بچوں میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے جبکہ فیسٹیول کے آخری روز 31 مارچ ( 20 رمضان المبارک )کو منعقد ہونے والے ایونٹ میں شرکا میں عید گفٹ تقسیم کیے جائیں گے ، اجلاس میں رمضان اسپورٹس گالا کے تحت فلڈ لائٹ کرکٹ اور اسنوکر ٹورنامنٹس کے شیڈول کی بھی منظوری دی گئی جس کا آغاز 22 مارچ ( 11 رمضان المبارک ) کو ہوگا۔

یہ ٹورنامنٹ 31 مارچ تک جاری رہے گا ، ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹیموں میں نقد انعامات اور شیلڈزتقسیم کیے جائیں گے ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کی جانب سے شرکا کو بتایا گیا کہ ہر سال رمضان فیملی فیسٹیول کا انعقاد پریس کلب کا ایک ٹریڈ مارک بن چکا ہے جس میں کلب کے ممبران کے اہل خانہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، خصوصا بچے سال بھر فیسٹول میں ہونے والے مقابلوں کے لئے تیاری کرتے ہیں اور یہی اس فیسٹیول کی کامیابی کی دلیل ہے۔

سیکرٹری نیئر علی نے شرکا کو رمضان فیملی فیسٹول اور اسپورٹس گالا کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نیشنل پریس کلب کو ممبران کے لیے زیادہ سے زیادہ پر کشش اور پر آسائش بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ کچن میں کھانے کے معیار کی بہتریں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سیکرٹری نے گورننگ باڈی ارکان کو نیشنل پریس کلب کے کارڈز کی تجدید کے عمل پر بھی بریفنگ دی۔

مزید خبریں