عارضہ قلب میں مبتلا اڈیالہ جیل کا 60 سالہ قیدی اسپتال میں دم توڑ گیا

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز )عارضہ قلب میں مبتلا اڈیالہ جیل کا 60 سالہ قیدی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عارضہ قلب میں مبتلا اڈیالہ جیل کا 60 سالہ قیدی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مزیدپڑھیں:عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا

جیل حکام کا کہنا تھا کہ ملزم پر تھانہ سول لائن میں دو شہریوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

ملزم کی 26 فروری کو طبی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج ہوگئی تھی، ملزم تین سال سے اڈیالہ جیل میں قید اور مقدمہ زیر سماعت تھا۔

ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ درخواست ضمانت خارج کرنے پر مجسٹریٹ کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مزید خبریں