جمعه,  14 نومبر 2025ء
ستھراپنجاب مہم کامیاب بنانے کیلئے واساہمہ وقت کوشاں ہے،کاشان حفیظ

گوجرانوالہ(دلشاد علی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو کامیاب بنانے اور عوام کی خدمت کیلئے کےلئے واسا ہمہ وقت کوشاں ہے۔ سیوریج کے فوری نکاس اور پانی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مکی روڈکے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے واسا افسران کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی سروسز کو یقینی بنانے کے لئے شہر بھر کے تمام نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی اورانہوں نے ان خیالات کا اظہار مکی روڈکے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی سلٹنگ کا عمل تیز کیا جائے تاکہ وزیراعلی کے ستھرا پنجاب ویژن کے مطابق عوام الناس کو کسی بھی قسم کی پریشانی سامنا نہ ہو، ۔

شہر بھر میں نکاسی آب ،گٹروں پر ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے واسا کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے وہ اپنی اپنی حدود میں واسا سے متعلق شکایات کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کریں ۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی شکایات کے اندراج کے لئے واسا ہیلپ لائن 1334پر رابطہ کریں۔

مزید خبریں