گوجرانوالہ(دلشادعلی)تھانہ دھلے کے علاقہ میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ایک اور شہری موٹرسائیکل سے محروم۔ت
فصیلات کے مطابق شاہین آباد کا رہائشی عمران شاہد ضروری کام کے سلسلے میں ساجد آٹوز نزد علینا مال جی ٹی روڈ آیا اور موٹر سائیکل ہنڈا سی ڈی 70 نمبری GAK-7425لاک کر کے اندر گیا۔کچھ دیر بعد واپس پلٹا تو نامعلوم چور اسکی موٹر سائیکل چرا کر لے جا چکے تھے۔
تھانہ دھلے پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیااور نہ ہی تاحال چوروں کا سراغ نہ مل سکا ہے۔شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں اور پولیس کی بے بسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے جرائم پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔











