نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر)میاں ارقم خان نے بطور ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 68 حلف اٹھا لیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے ان سے حلف لیا ارکین اسمبلی سمیت معززین حلقہ کی مبارکباد۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 68سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران حلف اٹھا لیا ہے میاں محمد ارقم خان ایم پی اے کو حلف اٹھانے پر اراکین اسمبلی ،پارٹی کارکنان اور معززین علاقہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔
مزیدپڑھیں:حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد
میاں محمد ارقم خان اس سے قبل 2008کے عام انتخابات میں بھی ایم پی اے پنجاب منتخب ہوئے تھے اب وہ دوسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 68منتخب ہوئے ہیں اور دونوں مرتبہ انھوں نے اپنے سیاسی حریف مسلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اقبال گوجر کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی میاں محمد ارقم خان شرافت اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کی خدمت کو ہی اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔
میاں محمد ارقم خان ایم پی اے اور انکے بیٹے میاں محمد ارسم خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نوجوان سیاسی وسماجی رہنما حلقہ پی پی 68 کے اپنے حلقہ کی غیور عوام اپنے ووٹروں سپورٹروں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھیں الیکشن میں کامیاب کرایا











