شیخ رشید کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا،نام ای سی ایل سے خارج

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدالت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے اور اب وہ عمرہ کرنے جارہے ہیں جہاں پاکستان اور پورے عالم اسلام کیلئے دعائیں مانگیں گے ۔

لال حویلی سے جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عوامی مسلم لیگ(اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے معززججز جسٹس صداقت علی اور جسٹس وقاص مرزا رؤف نے میرانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے اور میں اب عمرے پر جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ عمرے پر جا کر انشااللہ تعالی اللہ کے دربار میں اور حضور کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے روزے پر پاکستان کے لیے ،پاکستان کے غریبوں کے لیے، پاکستان کی معیشت کے لیے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے میں اللہ سے مدد مانگوں گا کیونکہ اللہ ہی مشکل کشا ہے۔

مزیدپڑھیں:عمران خان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری کر دیا گیا

شیخ رشید نے کہاکہ میں تمام عالم اسلام کے لیے بھی دعا مانگوں گا اور میری پوری کوشش ہوگی کہ وہ بے گناہ لوگ جو کہ اس وقت مصیبت میں ہیں، امتحان میں ہیں ،تکلیف میں ہیں ،اللہ ان کی تکلیفیں دور کرے اور اس مبارک مہینے میں پاکستان ایک مضبوط ملک بن کر بند کر نکلے اور قالا قالا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاالم بلند ہو اور غریب کو سہولت مل سکے۔

مزید خبریں