منگل,  16  ستمبر 2025ء
کسی کو ملکی اداروں پر حملہ ، شہدا کی یادگاریں مسمار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،سحرکامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ کسی کوپاکستان کے اداروں پر حملہ ، شہدا کی یادگاریں مسمار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروگرام میں شریک ایک صحافی کے سوال پر سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ جب بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی اس وقت اگر لوگوں نے گاڑیاں جلائیں یا کوئی بھی اشتعال انگیزی پھیلائی ہم نے اس کو سپورٹ نہیں کیا،ہم نے اس اقدام کی حمایت نہیں کی بلکہ مخالف کی ۔

انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہم ان کی تدفین میں مصروف تھے،ہم غم میں تھے ،سوگ منار ہے تھے ہمیں نہیں پتہ تھا ملک میں کیا ہورہا ہے۔

ایک او ر سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اشتعال انگیزی کی خبریں ملنے کے بعد صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایااور اشتعال انگیزی کم کرنے کے لئے سب کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی ۔

سحر کامران نے کہاکہ آپ پاکستان کے اداروں پر حملہ کریں، آپ شہدا کی یادگاریں مسمار کر دیں، آپ ریڈیو پاکستان پر حملہ کریں ،قومی سرکاری ٹی وی پر حملہ کر دیں ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔

مزید پڑھیں: پی پی رہنماء سینیٹرسحر کامران کی ولادیمیرپوٹن کو مبارکباد

ان کا کہنا تھا کہ صدر اصف علی زرداری نے اس وقت بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا جو بھی غم و غصہ تھا اس پر مرہم رکھا، قومی یکجہتی کا نعرہ لگایاہمارا آج بھی یہی نعرہ ہے ،ہم پاکستان کیلئے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔

مزید خبریں