اتوار,  21  ستمبر 2025ء
برطانیہ کی روسی میڈیا پر چارلس سوم کے انتقال کی چلنے والی خبروں کی تردید

لندن،کیف،ماسکو(روشن پاکستان نیوز)ماسکو میں برطانوی سفارتخانے نے روسی میڈیا پر کنگ چارلس سوم کی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی بادشاہ کنگ چارلس زندہ اور اسپتال میں زیر علاج ہیں ،ایسی من گھڑت خبریں دوطرفہ تعلقات کی خرابی کا باعث بن سکتی ہیں،بغیر تحقیق اور تصدیق کے ایسی خبریں چلانے سے گریز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو میں برطانوی سفارت خانے نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ کنگ چارلس سوئم حیات ہیں ،اس حوالے سے روسی میڈیا میں ان کی موت کی چلائی جانیوالی خبریں بے بنیادہیں۔

مزیدپڑھیں:عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا

یادرہے کہ اس سے قبل روسی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ کنگ چالس سوم کینسر کے باعث 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ماسکو میں برطانوی سفارت خانے نے روسی میڈیا پر چلنے والی خبر پرغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس III کی موت کی خبریں جعلی ہیں۔

کیف میں برطانوی سفارت خانے نے اس کے فورا بعد ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھاکہ ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ بادشاہ چارلس III کی موت کی خبر جعلی ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ، شاہی محل کی جانب سے اس کی تصدیق بھی کی گئی ۔

بادشاہ چارلس سوم کو پروسٹیٹ سرجری کیلئے لندن کلینک منتقل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں