هفته,  23 نومبر 2024ء
کھلے مین ہول میں گر کر بچے کے لاپتہ ہونے کاآخر کا ر 10 ماہ بعدمقدمہ درج

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کا مقدمہ 10 ماہ بعد درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کے والد عاطف کی شکایت پر عزیز بھٹی تھانے میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکسئین وقار، انجینئر اعجاز زیدی اور میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کے ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ سال 6 مئی کو پیش آیا تھا۔

مزید خبریں