هفته,  23 نومبر 2024ء
کم بجٹ چنے کی دال کےلذیذ پکوڑےافطار میں بنائیں اور کھاتے ہی رہ جائیں

: درکار اجزاء

چنے کی دال: ایک پاؤ

پسی ہوئی سرخ مرچ: ایک چائے کا چمچ

پسا ہوا زیرہ: دو چائے کے چمچ

باریک کٹی ہوئی پیاز: ایک پاؤ

نمک: حسب ذائقہ

ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

کھانے کا سوڈا: آدھا چائے کا چمچ

ہری مرچیں: آٹھ عدد

ہرا دھنیا: حسب ضرورت

تیل: تلنے کے لیے

ترکیب:

چنے کی دال کو پانی میں بھگو دیں۔ پکوڑے بناتے وقت پانی نکال لیں اور دال اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، پسا زیرہ، بیکنگ سوڈا، پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد تیل کو گرم کریں اور دال کے مکسچر کو تھوڑی مقدار میں پکوڑوں کی شکل میں پین میں ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

مزید خبریں