سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا۔
میاں عزیز الدین ایڈووکیٹ نے اعتراضات کے حوالے سے درخواست ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرائی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ فیصل جاوید نے صوابی میں 2 کنال اراضی ظاہر نہیں کی اور 25 تولے سونے کی قیمت بھی کم بتائی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یہ زمین فیصل جاوید کے والد کی وفات کے بعد ان کی ملکیت تھی اس لیے پی ٹی آئی کے امیدوار کو سینیٹ انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔