هفته,  23 نومبر 2024ء
پاک ایران کشیدگی سے حالات کدھر جائیں گے میں نہیں جانتا،امریکی صدر جوبائیڈن

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا پاک ایران کشیدگی پر رد عمل بھی سامنے آ گیا ۔ صدر جوبائیڈن نے صحافیوں سے مختصراً گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کو خطے میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے مزید میں نہیں جانتا کہ ایسے اقدامات حالات کو کسی جانب لے کر جائیں گے، کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے، ایران اور پاکستان کا معاملہ کس موڑ کی طرف جاتا ہے اس پر ہم کام کر رہے ہیں۔، قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا نہیں چاہتا پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھے، دونوں ممالک میں جھڑپوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، جنوبی اور وسط ایشیا میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

مزید خبریں