هفته,  23 نومبر 2024ء
چیف الیکشن کمشنرکومینڈیٹ چوری کرانے پرسخت سزا ملنی چاہیے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا مطالبہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز)انسداددہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کارکنان کو 9 ماہ بعد 9مئی مقدمات میں گرفتارکیا جا رہا ہے ۔

پرامن احتجاج کر نےپربھی ہمارےکارکنوں کوگرفتارکر لیا جاتا ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کے بےبنیادمقدمات درج کیے جارہے ہیں.

ہمارےدور حکومت میں بلاول، مولانا ،ن لیگ نےلانگ مارچ کیا،کسی کوگرفتارنہیں کیا،پرامن احتجاج کرناسیاسی جماعتوں کا حق ہے۔

ہمارامیڈیٹ چوری کیاگیا،جیتنےوالوں کوہرایاگیا،مینڈیٹ چوری کرانے پرچیف الیکشن کمشنرکوسخت سزادینی چاہیے،

مزید خبریں