اتوار,  24 نومبر 2024ء
شین واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی نے بھی پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔

ڈیرن سیمی پی ایس ایل 9 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے تاہم ڈیرن سیمی نے پی سی بی کی جانب سے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ڈیرن سیمی کے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ ان کا موجودہ معاہدہ ہے جس میں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سائیڈ کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ پیشرفت شین واٹسن کے دو روز قبل پی سی بی کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کو مسترد کرنے کے بعد وطن واپس آنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شین واٹسن نے کراچی میں جاری پی ایس ایل میچز کے دوران پی سی بی حکام سے تفصیلی بات چیت کی۔ لیکن 2 ملین ڈالر کی مبینہ پیشکش کے باوجود، واٹسن نے پی سی بی کے مجوزہ پیکیج کے حوالے سے میڈیا لیکس کی وجہ سے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔

مزید خبریں