اتوار,  21  ستمبر 2025ء
اسرائیلی پولیس کا افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا

غزہ(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی مشکل بنادی۔

اسرائیلی پولیس نے بیت لحم کے دیہیشہ کیمپ میں افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی اہلکار فلسطینیوں پر اسلحہ تان کر ایک شخص کو گرفتار کر کے لے گئے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 31 ہزار 550 سے زائد ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 73 ہزار 546 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں