لیڈز(روشن پاکستان نیوز)متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے مسلمان شاف علی نے لیڈر کے علاقے بیسٹن،کوٹنگلے ہااورہولبک سے بطورلیبرکونسلرمیدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل سجنے کو تیار ہے اور مقامی بلدیاتی امیدوار بھی میدان میں آ چکے ہیں اور اپنی اپنی جیت کے لیے خود،کارکنوں اورمقامی شہریوں کو متحرک کئے ہوئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات 2مئی 2024 کو ہوں گے ،ایسے میں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے مسلمان امیدوارشاف علی بھی اس انتخابی اکھاڑے میں اترنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور انہوں نے انتخابات میں بطورلبیر کونسلر میدان میں اترنے کااعلان کیا ہے اور اس حوالے سے اپنی انتخابی مہم کا بھی آغازکر رکھا ہے اور انہیں عوام کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہورہی ہے اوروہ گزرتے وقت کیساتھ ساتھ مقبولیت حاصل کررہے ہیں،شاف علی کارنرمیٹنگز کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاف علی نے انتخابات کیلئے اپنے پینل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عینی، شاف اور اینڈریو آپ کی مقامی لیبر ٹیم ہے ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں لیبر کونسلر کا الیکشن لڑ رہا ہوں اوربیسٹن میں2004سے رہائش پذیر ہوں، مجھے اپنے اس علاقے سے پیار ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے کی ترقی کیلئے ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور اس کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے علاقے کوزندگی کو آسان بنانے کیلئے بہتر طورپر اور نمایاں خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں ایک محنت کش فیملی سے تعلق رکھتا ہوں اور اپنا کاروبار شروع کرنے سے پہلے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور تھامیں نے اپنا کاروبار شروع کرنے تک انتھک محنت اور لگن سے کام کیا اور آئندہ بھی میں یہی ارادہ رکھتا ہوں کہ میں اپنی کمیونٹی کے لیے بھی اسی طرح دن رات محنت کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ میرے بچے تعلیم کے لیے مقامی سکول اور کالجز میں جاتے رہے اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں لیبر کونسلر کا الیکشن لڑوں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ نظام زندگی سب کے لیے برابر ہو۔

شاف علی نے کہاکہ میں اور میرے وارڈ کے میرے دوساتھی ملکر لیڈز کی لیبر ایڈمنسٹریشن کیلئے بھرپورمحنت کرینگے تاکہ یہاں کے لوگوں کا مستقبل تابناک بناسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں جیت گیا تومیں وعدہ کرتا ہوں ہر شخص کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرونگا جو ہماری کمیونٹی کا حصہ ہے،عوام کے کے جتنے بھی تحفظات ہیں وہ سنوں گا اور دور کروں گا اور جتنا ممکن ہو سکا ان کے مسائل حل کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا۔
آخر میں انہوں نے اپنا اوراپنی فیملی کاتعارف کرانے کے لئے ایک اشہتاربھی جاری کیا
جس میں انہوں نے اپنے اور اپنی فیملی کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا الیکشن لڑنے کا مقصدکیا ہے اور اگر وہ منتخب ہوجاتے ہیں تو ان کی کیا ترجیحات ہونگی۔
