جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
پاک ، ایران کشیدگی ، چین کی ثالثی کی پیشکش

کراچی (روشن پاکستان نیوز) چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران اختلافات بات چیت سے حلکئے جاسکتے ہیں۔ پاک ایران تعلقات پرامن طریقوں سے حل کئے جاسکتے ہیں، دونوں ممالک صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں اور تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آگے بڑھائیں۔

پاکستان اور ایران اپنے تعلقات عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں، پاکستان اور ایران بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کرسکتے ہیں، چین اچھے دوست پاکستان و ایران سے کہتا ہے ہم کردارکیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین پاک ایران اختلافات دور کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنےکیلئے تیار ہے۔

مزید خبریں