بدھ,  18  ستمبر 2024ء
واشنگٹن، سکھوں کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار کو کسانوں کا قاتل قرار دیدیا۔

سکھوں کی جانب سے بھارت میں کسانوں پر مظالم کے خلاف اور خالصتان بنانے کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

مزیدپڑھیں:راولپنڈی،انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی کسانوں پر مظالم کیخلاف اکٹھے ہوئے ہیں، کسانوں پر مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما ڈاکٹر بخشش سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News