ایران کا امریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز)جنگ بندی میں توسیع کی خبروں کے دوران ایران نے امریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے امریکا نے اس کی تردید کی ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ایران نے بوشہر میں امریکی طیارہ مار گرایا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکی طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

صوبے کے گورنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی طیارے کو رات کے وقت نشانہ بنایا گیا۔ لیکن اب صورتحال معمول پر ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے ایران کے اس دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوشہر کے قریب کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا۔

امریکا ایران ثالثی کوششیں، تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی اور علاقائی شراکت دار صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ اپنی افواج اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی آئل ٹینکر کو واپس جانے پر مجبور کرنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ امریکا نے ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ سب ایسے ماحول میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکا میں جنگ بندی میں مزید 60 دن کی توسیع پر اتفاق ہو چکا ہے۔

مزید خبریں